گَدّیِ نَشِین

Last Updated August 1, 2025

گدی نشین | گَدّیِ نَشِین
دیکھ بھال کرنے والا یا متولی۔ (عام استعمال)
وہ شخص جو تخت پر بیٹھتا ہے۔ (لفظی)
ایسا فرد جو کسی صوفی شیخ کے درگاہ یا آستانہ کا متولی مقرر ہو۔ (درست)
اکثر لوگ گدی نشین کو سجادہ نشین کا ہم معنی سمجھ لیتے ہیں۔ فرق یہ ہے کہ سجادہ نشین کو براہِ راست صوفی شیخ مقرر کرتے ہیں۔ گدی نشین براہِ راست مقرر نہیں ہوتا۔ یہ سجادہ نشین کے نسب سے بھی ہو سکتا ہے یا کسی تیسرے فرد کو باہمی اتفاق سے منتخب کیا جا سکتا ہے۔ (تفصیل)
ہمارے سلسلہ یوسفی میں جان نشین، سجادہ نشین، گدی نشین یا خلیفہ کا تقرر نسلی تعلق کی بنیاد پر نہیں ہوتا۔ (ہمارے ہاں)

This site is registered on wpml.org as a development site. Switch to a production site key to remove this banner.