Home

Welcome to the Official Website of the Noble

Mehmoodi Albeyli Yousufi

Sufi Order of Tariqat & Guidance
________________________________________________________________

قابلِ احترام، سِلسِلَۂ طریقَت وَ ہدایۃ

محمُودی اَلبیلیِ یُوسُفی

کی محکمانہ ویب سائٹ پر خوش آمدید

Hazrat Baba Tajuddin

Born in Madras, Baba Sahib (RA) lived most of his adult life in Nagpur. The latent saint-like qualities of Baba Sahib (RA) were evident from his early childhood days. These potentialities blossomed greatly after his meeting with a Sufi Saint, Hazrat Abdullah Shah Qadri (RA). It is narrated that this Sufi Saint chewed some dry fruits and then gave them to the (then) young Baba Sahib (RA) to eat. The experience invoked a state of spiritual absorption (Istaghraaq) that continued and increased in intensity, over time.

حضرت بابا تاج الدینؒ

بابا صاحبؒ کی پیدائش مدراس میں ہوئی اور اُنہوں نے اپنی جوانی کی بیشتر زندگی ناگپور میں گزاری۔ بابا صاحبؒ کی اولیاء کرام کے جیسی صفات اُن کے بچپن کے دنوں سے ہی عیاں تھیں۔ جب آپکی مُلاقات ایک صوفی بزرگ حضرت عبدااللہ شاہ قادریؒ سے ہوئی، تو آپکی اِن صلاحیتوں کو مزید پروان ملی۔ یہ کہا جاتا ہے کہ اِن پیر بزُرگ نے اُس وقت کے نوجوان بابا صاحبؒ کو کچھ خُشک میوہ جات چبا کر کھانے کو دیئے۔ اِس عمل کے تحت، روحانی استغراق کی ایک ایسی کیفیت نے جنم لیا جو کہ جاری و ساری رہی اور وقت کے ساتھ ساتھ اِس کی شدّت میں بھی اِضافہ ہوا۔

Hazrat Baba Yousuf Shah Taji

He was born in Gangapur, Sawai Madhopur, near Jaipur, during the month of Ramadhan in the year 1885. At the very beginning of his higher studies, Baba Yousuf Shah (RA) had the privilege of studying under the tutelage of the renowned scholar Hazrat Ahmad Raza Khan Barelvi (RA) at his educational institution. Soon after he completed his formal religious education as a Religious Scholar (Aalim), Sarkar Yousuf Shah Baba (RA) joined the spiritual Sufi Path under the guidance of Maulana Abdul Hakeem Shah Rehmani (RA),…

حضرت بابا یوسف شاہ تاجیؒ

آپ کی پیدائش سنہ ۱۸۸۵ء رمضان المُبارک کے مہینے میں، جے پور کے قریب گنگا پور، سوائے مادھو پور میں ہوئی۔ اپنی اعلٰی تعلیم کے آغاز میں ہی، بابا یوسف شاہ تاجیؒ کو مشہور عالمِ دین حضرت احمد رضا خان بریلویؒ کی سرپرستی اور اُن ہی کے مُدرسے میں تعلیم حاصل کرنے کی سعادت نصیب ہوئی۔ اپنی دستوری دینی تعلیم حاصل کرنے کے فوراً بعد، بطور عالمِ دین، سرکار یوسف شاہ بابا ؒنے مولانا عبدالحکیم شاہ رحمانیؒ کی تربیت میں روحانی راہِ طریقت کا راستہ اپنایا۔۔۔

Hazrat Baba Albeyle Shah Yousufi

The most beloved of Sarkar Yousuf Shah Baba (RA)’s disciples and his Spiritual Successor (Jaan-Nasheen) was Hazrat Albeyle Shah Yousufi (RA), often called simply Sarkar Aala Hazrat (RA). From his time at Aligarh University to his service in the Army Intelligence and retirement, Sarkar Aala Hazrat (RA) always valued perceptivity, empathy and being genuine in words and deeds. He had an ever-humble nature…

حضرت بابا البیلے شاہ یوسفیؒ

حضرت البیلے شاہ یوسفیؒ، جنہیں اکثر اعلیٰ حضرتؒ کہہ کر پُکارا جاتا ہے، سرکار یوسف شاہ باباؒ کے روحانی جانشین اور بہت محبوب مریدین میں سے تھے۔ اپنی علی گڑھ یونیورسٹی کے وقت سے فوج کی خفیہ ایجنسی میں خدمات اور ریٹائرمنٹ تک، سرکار اعلیٰ حضرتؒ نے ہمیشہ فہم، ہمدردی، اور قول و فعل میں مُخلص رہنے کو اہمیت دی۔ وہ ہمیشہ عاجزانہ مِزاج کے مالک تھے۔۔۔

Hazrat Baba Shah Mehmood Yousufi

Hazrat Baba Shah Mehmood Yousufi (RA) had a highly privileged upbringing in a wealthy family, where his maternal grandfather was known as the Jute King, and his uncle owned a Coca-Cola bottling business. Baba’s heartstrings, however, were pulled towards Sufi circles right from the start. His step-father, Janab Mohammad Manzur-ul-Haq Rahmani (RA), was the catalyst that introduced him to Tasawwuf and helped him step onto the Sufi Path. His first mentor was Hazrat Arif Rahmani (RA), also known as “Bhaijaan Qibla,” who referred to himself as his “Private Tutor.”

حضرت بابا شاہ محمود یوسفی

حضرت بابا شاہ محمود یوسفیؒ کی پرورش ایک دولت مند گھرانے میں ہوئی، جہاں ان کے نانا جوٹ کنگ کے نام سے مشہور تھے، اور ان کے ماموجان کوکا کولا کی بوتلوں کے کاروبار کے مالک تھے۔ تاہم، بابا کے دِل کے تار، شروع سے ہی صوفی دائروں کی طرف کھینچے ہوئے تھے۔ آپ کے سوتیلے والد، جناب محمد منظور الحق رحمانیؒ وہ شخص تھے جنہوں نے آپ کو تصوّف سے متعارف کروایا اور راہِ طریقت میں شامل ہونے میں آپ کی مدد فرمائی۔ حضرت عارف رحمانیؒ المعروف ”بھائی جان قبلہ“،  جنہوں نے خود کو آپ کا ”پرائیویٹ ٹیوٹر“ سمجھا، آپ کے پہلے سرپرست استاد تھے۔

Notable Quotes