شجرہ مُبارکہ

Last Updated October 26, 2025

Shajarah Tree

صوفی سیاق و سباق میں شجرہ بنیادی طور پر ایک روحانی نسب نامہ یا سلسلہ ہے جو براہِ راست حضور نبی کریم محمد مصطفیٰ ﷺ تک پہنچتا ہے۔ ہمارے سلسلۂ یوسُفیّہ میں ہمیں تین اہم شاخیں وراثت میں ملی ہیں۔ پہلی شجرۂ قادریہ ہے، جو حضور نبی کریم ﷺ سے حضرت عبدالقادر جیلانیؒ کے ذریعے منسوب ہے، جنہیں عموماً غوثُ الاعظم اور محبوبِ سبحانی کہا جاتا ہے۔ دوسری شجرۂ چشتیہ ہے، جو حضور نبی کریم ﷺ سے حضرت خواجہ معین الدین چشتیؒ کے واسطے جڑی ہے، جنہیں خواجہ غریب نواز بھی کہا جاتا ہے۔ البتہ ہماری اوّلیت شجرۂ اویسیہ طیبہ کو حاصل ہے، جس کی خصوصیت یہ ہے کہ اس میں بعض لوگ ظاہری طور پر ایک دوسرے سے کبھی نہ ملنے کے باوجود روحانی طور پر منسلک ہیں—جیسا کہ حضرت اویس قرنیؒ کا رشتہ تھا حضور نبی کریم ﷺ کے ساتھ۔ یہی خالصتاً روحانی نسبت اس کو ’’اویسیہ طیبہ‘‘ کہلانے کا سبب بنتی ہے۔

حضرت بابا شاہ محمود یوسُفیؒ اکثر فرمایا کرتے تھے کہ ان فہرستوں میں درج ناموں کو الگ الگ ہستیاں مت سمجھیں، بلکہ ہر نام میں اپنے شیخ کی جھلک دیکھیں اور ساتھ ہی اپنے شیخ میں ان سب کو بھی موجود پائیں۔ یہ تصوّر طریقت میں ’توحید‘ کے اصول کی عکاسی کرتا ہے، جسے ہرگز اللہ ﷻ کی وحدانیت کے ساتھ خلط ملط نہیں کرنا چاہیے۔ اس کا مقصد یہ ہے کہ ہم اپنے دل میں اولیاء کو اپنے شیخ سے جدا نہ سمجھیں۔ تاہم، اولیاء کا احترام اور ان سے عقیدت ہرگز عبادت کی شکل اختیار نہ کرے، کیونکہ عبادت صرف اور صرف اللہ ﷻ کے لیے ہے۔ بزرگوں کی پرستش یا اُن سے براہِ راست دعا مانگنا—اللہ ﷻ کو چھوڑ کر—مشرکانہ رویّہ اور منع ہے۔ البتہ اللہ ﷻ کو اپنے دوستوں سے بے پناہ محبت ہے، اسی لیے ہم اپنی التجاؤں میں ان کا ذکر کرتے ہیں تاکہ اللہ ﷻ ہماری دعاؤں پر مہربانی فرمائے۔ یہی وہ برگزیدہ ہستیاں ہیں جن کا حوالہ سورۃ الفاتحہ میں ”صِرَاطَ الَّذِینَ أَنْعَمْتَ عَلَیْهِمْ“ (اُن لوگوں کا راستہ جن پر تو نے انعام فرمایا) کے طور پر آتا ہے، اور اللہ ﷻ نے ہمیں انہی کے راستے کی پیروی کا حکم دیا ہے۔


شجرہ مُبارک نِسبت اَلبیلی یُوسُفی

بِسْمِ اللّٰہِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِیْمِ

شجرہ قادریہ

  1. یا رحمٰن رحم فرما، اِمامُ الانبیاء، شَفیعُ الُمذنَبین، رَحمتہُ الِّلعالمین ، حضرت محمّدؐ رسول اللّٰہ صاحبِ مقامِ محمودہ علیِہ السَّلام کے واسطے۔
  2. یا رحمٰن رحم فرما، حضرت مُرتضٰیٰ، مولاے کائنات، مُشکِل ُکشا، حضرت علیؐ کرم اللّٰہ وجہہ کے واسطے۔
  3. یا رحمٰن رحم فرما، حضرت شہِ حسن بصریؐ، امام الاولیاء کے واسطے۔
  4. یا رحمٰن رحم فرما، حضرت خواجہ حبیب عجمیؒہ کے واسطے۔
  5. یا رحمٰن رحم فرما، حضرت خواجہ داؤد طائیؒ، پیشوا کے واسطے۔
  6. یا رحمٰن رحم فرما، حضرت معروف کرخیؒ کے واسطے۔
  7. یا رحمٰن رحم فرما حضرت خواجہ سِرّی و سقطیؒ بے ریا کے واسطے۔
  8. یا رحمٰن رحم فرما، حضرت شیخ بوالقاسم جنیدؒ کے واسطے۔
  9. یا رحمٰن رحم فرما، حضرت شَاہ شِبلیؒ کے واسطے۔
  10. یا رحمٰن رحم فرما، حضرت عبدِ واحدؒ کے واسطے۔
  11. یا رحمٰن رحم فرما، حضرت بُوالفَرح طَرطوسیؒ، مستِ خدا کے واسطے۔
  12. یا رحمٰن رحم فرما، حضرت بُوالحسَن ہنکاریؒ کے واسطے۔
  13. یا رحمٰن رحم فرما، حضرت شاہ بُو سَعید کے واسطے۔
  14. یا رحمٰن رحم فرما، حضرت محبوب سبحانی، غوثُ الاعظمؒ کے واسطے۔
  15. یا رحمٰن رحم فرما، حضرت عَبدالرزاقؒ کے واسطے۔
  16. یا رحمٰن رحم فرما، حضرت ابو صَالحؒ کے واسطے۔
  17. یا رحمٰن رحم فرما، حضرت سَیّد محمدؒؐ کے واسطے۔
  18. یا رحمٰن رحم فرما، حضرت سّیّد احمدؒ کے واسطے۔
  19. یا رحمٰن رحم فرما، حضرت سّیّد ؑعلیؒ کے واسطے۔
  20. یا رحمٰن رحم فرما، حضرت شَاہ موسیٰؒ کے واسطے۔
  21. یا رحمٰن رحم فرما، حضرت شَہِ حسنؒ شاہِ ولایت پیشوا کے واسطے۔
  22. یا رحمٰن رحم فرما، حضرت شیخ بو العبَّاسؒ کے واسطے۔
  23. یا رحمٰن رحم فرما، حضرت شاہ بہاءالدّینؒ دُرِّ بے بہا کے واسطے۔
  24. یا رحمٰن رحم فرما، حضرت سَیّد محمدؒؐ کے واسطے۔
  25. یا رحمٰن رحم فرما، حضرت شَاہ اِبراہیم ملتانیؒ کے واسطے۔
  26. یا رحمٰن رحم فرما، حضرت شَاہ ابراہیم بَھکریؒ پیشوا کے واسطے۔
  27. یا رحمٰن رحم فرما، حضرت امَانُ اللہ ؒکے واسطے۔
  28. یا رحمٰن رحم فرما، حضرت شاہ حسینؒ کے واسطے۔
  29. یا رحمٰن رحم فرما، حضرت شہِ ہدایتؒ حق نما کے واسطے۔
  30. یا رحمٰن رحم فرما، حضرت حق نُما عَبدالصّمدؒ کے واسطے۔
  31. یا رحمٰن رحم فرما، حضرت بانسوی عبدُالرَّزَّاقؒ کے واسطے۔
  32. یا رحمٰن رحم فرما، حضرت شہِ غلام دوستؒ کے واسطے۔
  33. یا رحمٰن رحم فرما، حضرت غلافی علیؒ کے واسطے۔
  34. یا رحمٰن رحم فرما، حضرت شہِ غلامِ با علیؒ اعلی العلاء کے واسطے۔
  35. یا رحمٰن رحم فرما، حضرت عَبدُالرَّحمٰنؒ کے واسطے۔
  36. یا رحمٰن رحم فرما، حضرت حُسینّ بخش شاہؒ کے واسطے۔
  37. یا رحمٰن رحم فرما، حضرت طالبِ مولا مجُیبُ الاَ صغِياءؒ کے واسطے۔
  38. یا رحمٰن رحم فرما، حضرت عبدُالحکیم پیر و مُرشدؒ کے واسطے۔
  39. یا رحمٰن رحم فرما، شاہ یُوسُف حضرت غوث محمّد بابا یُوسُف شاہ تاجیؒ کے واسطے۔
  40. یا رحمٰن رحم فرما، محبوبِ یُوسُفی حضرت البیلے شاہ یُوسُفیؒ کے واسطے۔
  41. جن کی رضا میں راضی رکھ شَاہ محمود یُوسُفی کو اے رحمٰن نجات دے شرک سے یُوسُفی ہونے کے واسطے۔

شجرۂ چشتیہ

  1. یا رحمٰن رحم فرما، اِمامُ الانبیاء، شَفیعُ الُمذنَبین، رَحمتہُ الِّلعالمین ، حضرت محمّدؐ رسول اللّٰہ صاحبِ مقامِ محمودہ علیِہ السَّلام کے واسطے۔
  2. یا رحمٰن رحم فرما، حضرت مُرتضٰیٰ، مولاے کائنات، مُشکِل ُکشا، حضرت علیؐ کرم اللّٰہ وجہہ کے واسطے۔
  3. یا رحمٰن رحم فرما، حضرت خواجہ حَسنؒ کے واسطے۔
  4. یا رحمٰن رحم فرما، حضرت اِبنِ عیاضؒ کے واسطے۔
  5. یا رحمٰن رحم فرما، حضرت ابراہیم اَدہمؒ مُقتَدا کے واسطے۔
  6. یا رحمٰن رحم فرما، حضرت سَدِ ید الدّین حُذیفہؒ کے واسطے۔
  7. یا رحمٰن رحم فرما، حضرت شاہ ہبیرہ بصریؒ خواجہ پیشوا کے واسطے۔
  8. یا رحمٰن رحم فرما، حضرت خواجہ علو مُمشادؒ کے واسطے۔
  9. یا رحمٰن رحم فرما، حضرت شاہ ابُو الِا اسحٰق شامیؒ پُر ضیا کے واسطے۔
  10. یا رحمٰن رحم فرما، حضرت اَبدال احمد ؒکے واسطے۔
  11. یا رحمٰن رحم فرما، حضرت بُو محمدؒؐ کے واسطے۔
  12. یا رحمٰن رحم فرما، حضرت ناصر الدینؒ یوسف مِصر ولا کے واسطے۔
  13. یا رحمٰن رحم فرما، حضرت خواجہ قُطبُ الدّینؒ مودودی کے واسطے۔
  14. یا رحمٰن رحم فرما، حضرت حاجی شریفؒ رہنما کے واسطے۔
  15. یا رحمٰن رحم فرما، حضرت خواجہ عثمانِؒ ہارونی کے واسطے۔
  16. یا رحمٰن رحم فرما، حضرت شاہ مُعین الدّینؒ مُعین الاولیاء کے واسطے۔
  17. یا رحمٰن رحم فرما، حضرت خواجہ قُطبُ الدینؒ کاکی کے واسطے۔
  18. یا رحمٰن رحم فرما، حضرت بابا فَریدُ الدّینؒ کے واسطے۔
  19. یا رحمٰن رحم فرما، حضرت خواجہ علاؤ الدّین صابِر کلیَریؒ کے واسطے۔
  20. یا رحمٰن رحم فرما، حضرت شَمسُ الدّین پانی پتیؒ کے واسطے۔
  21. یا رحمٰن رحم فرما، حضرت شہ جلال الدّینؒ کبیر الاولیاء کے واسطے۔
  22. یا رحمٰن رحم فرما، حضرت شیخِ عالم احمدِ مخدومؒ عبدُالحق ولی کے واسطے۔
  23. یا رحمٰن رحم فرما، حضرت شاہ احمد ؒحق نما کے واسطے۔
  24. یا رحمٰن رحم فرما، حضرت شیخ محمدؐ ؒکے واسطے۔
  25. یا رحمٰن رحم فرما، حضرت قطبِ عالم عبدِ قدوسؒ ولی فرما کرم کے واسطے۔
  26. یا رحمٰن رحم فرما، حضرت شہ جلال الدّینؒ جلالِ کبریا کے واسطے۔
  27. یا رحمٰن رحم فرما، حضرت نظمِ دیں شاہ نظام الدّینؒ بلخی کے واسطے۔
  28. یا رحمٰن رحم فرما، حضرت شہ مبارک بو سعیدؒ اہلِ صفا کے واسطے۔
  29. یا رحمٰن رحم فرما، حضرت شاہ ابراہیمؒ کے واسطے۔
  30. یا رحمٰن رحم فرما، حضرت یامینؒ کے واسطے۔
  31. یا رحمٰن رحم فرما، حضرت شہ محمدؒؐ یوسف حُسنِ خدا کے واسطے۔
  32. یا رحمٰن رحم فرما، حضرت شاہ سلیمؒ کے واسطے۔
  33. یا رحمٰن رحم فرما، حضرت مجیب الا صفیاء طالب حُسینؒ کے واسطے۔
  34. یا رحمٰن رحم فرما، حضرت شاہ سلیمؒ کے واسطے۔
  35. یا رحمٰن رحم فرما، حضرت عبدالرّحمنؒ شانِ رحمٰن کے واسطے۔
  36. یا رحمٰن رحم فرما، حضرت شہ حسین بخشؒ کے واسطے۔
  37. یا رحمٰن رحم فرما، حضرت مُجیبُ الاَ صفِیاء طالب حُسینؒ کے واسطے۔
  38. یا رحمٰن رحم فرما، صوفی عَبدالحکیمؒ حَق نما کے واسطے۔
  39. یا رحمٰن رحم فرما، شاہ یُوسُف ، حضرت غوث محمد بابا یُوسُف شاہؒ تاجی کے واسطے۔
  40. یا رحمٰن رحم فرما، محبوبِ یُوسُفی ، حضرت اَلبیلے شاہ یُوسُفیؒ کے واسطے۔
  41. جن کی رضا میں راضی رکھ شَاہ محمود یُوسُفی کو اے رحمٰن نجات دے شرک سے یُوسُفی ہونے کے واسطے۔

شجرہ اَویسیہ طیبہ

  1. یا رحمٰن رحم فرما، اِمامُ الانبیاء، شَفیعُ الُمذنَبین، رَحمتہُ الِّلعالمین ، حضرت محمّدؐ رسول اللّٰہ صاحبِ مقامِ محمودہ علیِہ السَّلام کے واسطے۔
  2. یا رحمٰن رحم فرما، حضرت مُرتضٰیٰ، مولاے کائنات، مُشکِل ُکشا، حضرت علیؐ کرم اللّٰہ وجہہ کے واسطے۔
  3. یا رحمٰن رحم فرما یازدہ اصحابؐ تَاج الَاولیا کے واسطے۔
  4. یا رحمٰن رحم فرما، حضرت خواجہ حسَن بَصریؒ کے واسطے۔
  5. یا رحمٰن رحم فرما، حضرت عَبدِ وَاحِد زیدؒ تَاجُ الاَ صفِیا کے واسطے۔
  6. یا رحمٰن رحم فرما، حضرت اِبنِ عیاضؒ رَہنما کے واسطے۔
  7. یا رحمٰن رحم فرما، حضرت اِبراہیمؒ تَاجُ الاَ تقِیاء کے واسطے۔
  8. یا رحمٰن رحم فرما، حضرت خواجہ سَدید الدّین حُذَیفہؒ کے واسطے۔
  9. یا رحمٰن رحم فرما، حضرت شَہ ہبَیرہ بصریؒ تَاجُ الاَ زکِیا کے واسطے۔
  10. یا رحمٰن رحم فرما، حضرت مُمشاد دینوریؒ کے واسطے۔
  11. یا رحمٰن رحم فرما، حضرت شَہ ابُو الاِسحَاقؒ کے واسطے۔
  12. یا رحمٰن رحم فرما، حضرت تَاجُ الاَ غنِیاَءؒ کے واسطے۔
  13. یا رحمٰن رحم فرما، حضرت اَحمد اَبُو اَبدالؒ کے واسطے۔
  14. یا رحمٰن رحم فرما، حضرت بُو محمدؒؐ چِشتی تَاجُ الوَریٰؒ کے واسطے۔
  15. یا رحمٰن رحم فرما، حضرت نَاصِر الدّینؒ کے واسطے۔
  16. یا رحمٰن رحم فرما، حضرت یُوسُف و مودودِ ِحقؒ کے واسطے۔
  17. یا رحمٰن رحم فرما، حضرت حاجی شَریفُ الاَولیاءؒ کے واسطے۔
  18. یا رحمٰن رحم فرما، حضرت خوَاجہ عُثمانِ دینؒ کے واسطے۔
  19. یا رحمٰن رحم فرما، حضرت شَہِ مُعینُ الدّینؒ مُعینُ الَاولیاء کے واسطے۔
  20. یا رحمٰن رحم فرما، حضرت خَواجہ قُطبُ الدّین کاکیؒ کے واسطے۔
  21. یا رحمٰن رحم فرما، حضرت شَاہ فَریدُ الدّینؒ زُہدُ الاَنبِیاء کے واسطے۔
  22. یا رحمٰن رحم فرما، حضرت عَلاؤ الدّین صَابِرؒ کے واسطے۔
  23. یا رحمٰن رحم فرما، حضرت نور شَمسُ الدّینؒ شَمسُ الَاولیَاء کے واسطے۔
  24. یا رحمٰن رحم فرما، حضرت سَیَّد دَاؤد مَکّیؒ کے واسطے۔
  25. یا رحمٰن رحم فرما، حضرت بابا تَاجُ الدّینؒ شَہِ تاجُ العُلٰی کے واسطے۔
  26. یا رحمٰن رحم فرما، شاہ یُوسُف ، حضرت غَوث مُحّمدؐ بابا یُوسُف شَاہ تاجیؒ کے واسطے۔
  27. یا رحمٰن رحم فرما مَحبوبِ یُوسُفی ، حضرت البيلے شَاہ یُوسُفی کے واسطے۔
  28. جن کی رضا میں راضی رکھ شَاہ محمود یُوسُفی کو اے رحمٰن نجات دے شرک سے یُوسُفی ہونے کے واسطے۔
This site is registered on wpml.org as a development site. Switch to a production site key to remove this banner.