روزانہ کا حِفاظتی حِصار

Last Updated October 26, 2025

Hisar Dua

:کون

یہ دعا سلسلہ میں موجود سبھی لوگوں کے ساتھ ساتھ تمام امتِ مسلمہ کے لِیے تجویز کی گئی ہے۔

:کیا

سرکارؒ نے خود کو حصار کرنے کے فوائد کو حضرت محمد ﷺ کی تجویز کردہ دعا کے ساتھ بیان فرمایا ہے۔ یہ محض ایسی دعا نہیں ہے کہ جسے سرکارؒ نے سلسلہ میں سبھی لوگوں کو روزانہ نیند سے پہلے پڑھنے کی ترغیب دی ہے، لیکن یہ ایک ایسی دعا ہے کہ جسے ہم نے سرکارؒ کو اپنی جوانی کے بیشتر حصے میں پڑھتے دیکھا ہے۔

بنیادی طور پر، حضرت محمد ﷺ کے زمانے میں اس دعا کو عربی میں معوذات کہا جاتا تھا۔ ہم اسے علامتی طور پر اُردو میں محافظت سمجھ سکتے ہیں۔ یہ دعا سورہ الفلق اور سورہ الناس کا مجموعہ ہے جسے یکے بعد دیگرے پڑھا جاتا ہے۔

:کہاں

عملی طور پر یہ دعا کسی بھی پاک و صاف جگہ پر پڑھی جا سکتی ہے۔ لہذا آپ یہ دعا کرسی پر، صوفہ پر، بستر پر، حتی کہ اپنی گاڑی میں بیٹھے ہوئے بھی پڑھ سکتے ہیں۔ یہ دعا یا کوئی بھی دعا (بیت الخلاء کی دعا کے علاوہ) غلیظ جگہوں جیسا کہ بیت الخلاء یا کیچڑ و گند والی زمین وغیرہ کے قریب پڑھنے سے گریز کریں۔

:کب

سرکارؒ نے ہمیشہ یہ مشق رات میں نیند سے پہلے فرمائی۔ تاہم، یہ ۲۴ گھنٹوں کے دَورانیے میں کبھی بھی کی جاسکتی ہے۔ وہ لوگ جو دن میں کام کرتے ہیں، تو وہ رات میں سونے سے پہلے کسی بھی وقت آرام سے پابندی کے ساتھ یہ مشق کر سکتے ہیں۔

:کیوں

اس دعا کو کافی احادیث میں تجویز کیا گیا ہے، جس میں صحیح البخاری جو کہ حضرت بی بی عائشہؓ نے روایت کی ہے، جامع الترمذی، ریاض الصالحین، اور سُنن نسائی وغیرہ شامل ہیں۔ روایات ہیں کہ یہ دعا بدنیت پر مبنی تمام قسم کے خطرات سے حفاظت کے لِیے الہی تحفظ فراہم کرتی ہے۔ یہ شیطانی وسوسوں، انسان و جنات کی دشمنی، نظر بد، جادو ٹونا، علالت، مرض اور کسی دوسرے قسم کے خطرات کی شکل میں ہو سکتے ہیں جو کہ ایک انسان پر حملہ کی صورت ہوں۔

:کیسے

سرکارؒ نے بعض جگہوں پر دونوں طریقے سکھائے ہیں۔ تاہم، پہلا طریقہ انہوں نے اکثر تجویز کیا ہے، لیکن دوسرا طریقہ بھی ٹھیک ہے۔


طریقہ نمبر ۱ (جو کہ بار بار تجویز کیا گیا ہے):

درود شریف:

اَلَّلھُمَّ صَلِّ عَلٰى سَیَّدْنَا وَ مَوْلٰنَا مُحَمَّدٍ
وَّ عَلٰى آلِ سیدناومولنامحمدوبارك وَسَلِّمْ

سورہ الفلق:

قُلْ اَعُوْذُ بِرَبِّ الْفَلَقِ
مِنْ شَرِّ مَا خَلَقَ
وَمِنْ شَرِّ غَاسِقٍ اِذَا وَقَبَ
وَمِنْ شَرِّ النَّفَّاثَاتِ فِى الْعُقَدِ
وَمِنْ شَرِّ حَاسِدٍ اِذَا حَسَدَ

سورہ الناس:

قُلْ اَعُوْذُ بِرَبِّ النَّاسِ
مَلِكِ النَّاسِ
اِلٰـهِ النَّاسِ
مِنْ شَرِّ الْوَسْوَاسِ الْخَنَّاسِ
اَلَّـذِىْ يُوَسْوِسُ فِىْ صُدُوْرِ النَّاسِ
مِنَ الْجِنَّـةِ وَالنَّاسِ

درود شریف:

اَلَّلھُمَّ صَلِّ عَلٰى سَیَّدْنَا وَ مَوْلٰنَا مُحَمَّدٍ
وَّ عَلٰى آلِ سیدناومولنامحمدوبارك وَسَلِّمْ

پھر یہ کام کریں:

دونوں ہاتھوں پر پھونک ماریں، اور ہاتھوں کو جتنا ممکن ہوسکے اپنے جسم پر مسلیں۔

یہ سب عمل کرنے سے دعا کا ایک واحد “سیٹ” مکمل ہوجاتا ہے۔ اب یہ عمل، درود شریف سے ہاتھوں پر پھونک مار کر جسم پر مسلنے تک دو بار دہرائیں، جس سے آپ یہ عمل تین بار مکمل کر لیں گے؛ بس یہی مشق ہے!


:طریقہ نمبر ۲ (جس کی مقبولیت کم ہے)

:درود شریف

اَلَّلھُمَّ صَلِّ عَلٰى سَیَّدْنَا وَ مَوْلٰنَا مُحَمَّدٍ
وَّ عَلٰى آلِ سیدناومولنامحمدوبارك وَسَلِّمْ

سورہ الفلق:

قُلْ اَعُوْذُ بِرَبِّ الْفَلَقِ
مِنْ شَرِّ مَا خَلَقَ
وَمِنْ شَرِّ غَاسِقٍ اِذَا وَقَبَ
وَمِنْ شَرِّ النَّفَّاثَاتِ فِى الْعُقَدِ
وَمِنْ شَرِّ حَاسِدٍ اِذَا حَسَدَ

سورہ الناس:

قُلْ اَعُوْذُ بِرَبِّ النَّاسِ
مَلِكِ النَّاسِ
اِلٰـهِ النَّاسِ
مِنْ شَرِّ الْوَسْوَاسِ الْخَنَّاسِ
اَلَّـذِىْ يُوَسْوِسُ فِىْ صُدُوْرِ النَّاسِ
مِنَ الْجِنَّـةِ وَالنَّاسِ

پھر یہ کام کریں:

دونوں ہاتھوں پر پھونک ماریں، اور ہاتھوں کو جتنا ممکن ہوسکے اپنے جسم پر مسلیں۔ یہ عمل کرنے سے دعا کا ایک واحد “سیٹ” مکمل ہوجاتا ہے۔ اب یہ عمل دونوں سورتوں کو دو بار دہرانے کے ساتھ کریں، جس سے آپ ۳ مکمل سیٹ مکمل کر لیں گے۔

درود شریف:

اَلَّلھُمَّ صَلِّ عَلٰى سَیَّدْنَا وَ مَوْلٰنَا مُحَمَّدٍ
وَّ عَلٰى آلِ سیدناومولنامحمدوبارك وَسَلِّمْ

(نوٹ: اس عمل میں درود شریف ایک بار شروع میں اور ایک بار آخر میں پڑھا جاتا ہے۔)

This site is registered on wpml.org as a development site. Switch to a production site key to remove this banner.