کیا صوفی ہونا اسلام سے مختلف ہے؟

Last Updated July 7, 2025

مختصراً، یہ اسلام سے مختلف نہیں ہے. آئیے، اس کی وجہ دریافت کرتے ہیں۔ جب کوئی شخص بیاہ کرتا ہے، تو کیا وہ اُس لحاظ سے ایک انسان نہیں رہتے؟ کیا وہ اب محض میاں اور بیوی ہیں، کیا وہ انسان نہیں رہے؟ بالکل نہیں! وہ بیک وقت دو کردار ہوسکتے ہیں۔ اب اس منطق کو تھوڑا دوسری طرف سے سمجھنے کی کوشش کرتے ہیں۔ ہر شادی شدا شخص ایک انسان ہے۔ لیکن ہر انسان شادی شدہ نہیں ہے۔ بالکل اسی طرح، ہر صوفی مسلمان ہے، لیکن ہر مسلمان صوفی طریقت کی راہ پر نہیں ہوتا۔۔

اصل میں، اسلام ایک انتہائی بنیادی اصول ہے جس کی حضرت محمدؐ نے سب کو تبلیغ کی۔ اسلام کے قواعد و ضوابط تمام مسلمانوں پر لاگو ہوتے ہیں، چاہے وہ صوفی ہے یا نہیں۔ دراصل، اسلام کی اہمیت (شریعہ) بیان کرنے کے لِیے، حضرت محمدؐ ایک زندہ نمونہ بن گئے کہ جس کی ہر مسلمان پیروی کر سکے اور کرنی بھی چاہیے۔ تاہم، کچھ ایسی باطنی تعلیمات تھیں، جن کا اطلاق حضرت محمدؐ نے خاص اشخاص پر کیا اور وہ عام عوام کے لِیے نہیں تھیں۔ جب ان افراد کو اس کی تربیت دی گئی، تب بھی وہ مسلمان ہی رہے، کیونکہ ان دو تعلیمات میں کوئی بھی تضاد نہیں ہے۔

آپ سنت نبویؐ کی مثال کو دیکھ لیں۔ حضرت محمدؐ کے بعض طریقوں پر عمل بجا لانا لازمی نہیں ہے، لیکن پھر بھی کچھ لوگ ان پر عمل کرتے ہیں۔ یہ ان کو بندگی اور عقیدت کی بلندیوں پر لے جاتا ہے، لیکن یہ ان کو اسلام سے منحرف نہیں کرتا ہے۔

یہ سب جان لینے کے بعد، اس موضوع کو سمجھنا اور مشکل ہوجاتا ہے کہ جب ہم کسی ایسے فرد کو دیکھتے ہے جو عیسائی صوفی، یہودی صوفی، یا اگنوسٹک صوفی وغیرہ ہونے کا اعلان کرتا ہے۔ ایسے واقعات  ہوتے تو غیر معمولی ہیں، لیکن یہ کسی بھی مستند سلاسلِ طریقت کے مطابق نہیں ہوتے ۔ احسان کے راستے پر چلنے سے پہلے، کوئی بھی شخص اسلام اور ایمان کے اصولوں سے انحراف نہیں کر سکتا۔ لہذا، بہت سے صوفیاء کرام کے بیشمار غیر مسلم عقیدت مند موجود ہیں۔ تاہم، خالق کی جانب ان کا راستہ مسلمانوں سے مختلف ہے۔ تصوف دل کی جِلا اور روح کی پرواز کو زندہ کرنے کے لِیے حضرت محمد ﷺ کی تعلیمات میں سے ہے۔ اس سے فوائد حاصل کرنے کے لِیے کسی کو اسلام قبول کرنے کی ضرورت نہیں ہے۔ بالکل اسی طرح جیسے بہتے ہوئے دریا سے فائدہ اٹھانے کے لِیے کسی کو ایمان بدلنے کی ضرورت نہیں ہوتی ہے۔ اندرونی تغیر و تبدیلی پہلے سے ہی تصوف کا حصہ ہے، لیکن ویسے نہیں جیسے لوگ سمجھتے ہیں۔ جب ایک شخص کسی دوسرے شخص کے ساتھ وفا اور پیار کا عہد کرتا ہے، تو پھر وہ کیسے ایک جیسے رہ سکتے ہیں؟ کون جانتا ہے کہ وہ اپنے تصوف کے سفر میں کس مقام پر ہیں؟

This site is registered on wpml.org as a development site. Switch to a production site key to remove this banner.