مرشد کیا ہوتا ہے؟ شیخ کیا ہوتا ہے؟

Last Updated July 7, 2025

یہ لفظ اللہ تعالیٰ کے ۹۹ اسماء الحسنہ میں سے “الرشید” سے نکلا ہے۔ اس لفظ کا معنیٰ “راستہ دکھانے والا یا رہنما” ہے۔ کیونکہ یہ اللہ تعالیٰ کا ایک نام ہے، تو جس کو وہ راستہ دکھاتا ہے، وہ کبھی نہیں بَھٹکتا۔ اسی طرح، بنی نوع انسان کے درمیان میں سے، جب کسی کو بطور ایک رہنما چُنا جاتا ہے، تو وہ مرشد کہلاتا ہے۔ اسی ضمن میں، مرشد وہ ہوتا ہے جس کو کوئی شخص دین کی راہ پر چلنے میں رہنمائی کرنے کے لِیے منتخب کرتا ہے۔ جب بھی یہ موضوع گفتگو میں آتا ہے، تو ہمارے سرکار حضرت بابا شاہ محمود یوسفیؒ صورہ کہف (18:17) کا حوالہ دیتے ہیں۔ اللہ تعالیٰ اس آیت میں واضح بیان کرتے ہیں کہ جس کو بھی اللہ تعالیٰ بھٹکاتے ہیں، اس شخص کو نہ تو کوئی “ولی” ملتا ہے، اور نہ ہی کوئی “مرشد”۔ اس کا مطلب یہ ہے کہ اللہ تعالیٰ ان لوگوں کو ولی اور مرشد عطا فرماتے ہیں جن لوگوں کی اللہ تعالیٰ رہنمائی فرمانا چاہتے ہیں۔ اسی وجہ سے، لوگ ایسے لوگوں کی کھوج میں لگے ہوتے ہیں جو ولی اللہ ہوں۔ ایک شیخ وہ شخص ہوتا ہے جو اپنے مرشد کی جانب سے ایک مکمل رہنما نامزد کیا گیا ہوتا ہے۔ لہذا، اوپر سے اسناد کا ایک واضح سلسلہ موجود ہوتا ہے۔

ایک چیز جو آپ کو یاد رکھنے کی ضرورت ہے، وہ یہ ہے کہ ہر ولی مُرشد نہیں ہوتا۔ لیکن کوئی بھی شخص جس کو مرشد بننے کے لِیے چُنا جاتا ہے، اس کا ولی ہونا ضروری ہے، اور یا پھر کم از کم، نسبتِ محمد مصطفٰی۔ اسی طرح، ہر شیخ آپ کا شیخ نہیں ہوتا۔ محض اس لِیے کہ مُرشد اور ولی کے درمیان نسبت ایک انتہائی قریبی اور نِجی رشتہ ہوتا ہے۔ آپ کے مرشد کو نہ صرف آپ کی روح کی مکمل سمجھ ہونی چاہیے، بلکہ وہ آپ کی نفسیات کو بھی جانتا ہو۔ بدقسمتی سے، کسی فرد کو ایک شیخ بننے کی اجازت دینے کا یہ انتخاب موجودہ دور میں ہی صرف مسائل سے دوچار نہیں ہے، بلکہ ایسا کافی عرصہ سے ہورہا ہے۔ یہی وجہ ہے کہ کوئی بھی شخص ایک ولی، مُرشد، یا شیخ کی تلاش میں اپنا پورا وقت لیتا ہے اور کسی شخص کے ہاتھ بیعت ہونے سے پہلے مکمل طور پر مطمئن ہونے کو ترجیح دیتا ہے۔ ہمارے اپنے سرکار، حضرت بابا شاہ محمود یوسفیؒ کہتے ہیں کہ خود انہیں بھی بیعت کے سلسلے میں فیصلہ کرنے میں بہت وقت لگا۔ یہ ایسی چیز نہیں ہے کہ کوئی شخص اس کو جلدبازی میں، دوستوں کہ دباؤ میں آکر، یا یہاں تک کے آدب میں آکر کرے۔

This site is registered on wpml.org as a development site. Switch to a production site key to remove this banner.