لفظ صوفی، کئی کتابوں اور آن لائن کے ذرائع کے مطابق، لفظ “صوف” یا اون سے اخذ کیا گیا ہے۔ لیکن دراصل، یہ اخذ کیا گیا ہے “صُّفَّة” سے، جس کا مطلب ہے سایہ۔ پہلے یہ لفظ “أَصْحَاب الصُّفَّة” کے ضمن میں استعمال کیا جاتا تھا، اُن صحابہ کے لِیے جو غریب اور کنوارے تھے اور جن کا مکہ شریف میں کوئی رشتہ دار نہ تھا۔ ابتدائی طور پر اُن صحابہ کی تعداد ایک سو سے زیادہ تھی۔ تاہم، اُن کی یہ تعداد وقت کے ساتھ ساتھ بڑھتی اور کم ہوتی چلی گئی۔ حضرت محمدؐ نے ان صحابہ پر جو وقت، دھیان ، اور توجہ دی، اس وجہ سے یہ صحابہ صوفیاء کرام میں سے اوّل صوفی سمجھے جاتے ہیں۔ وہ صحابہ قرآن شریف، حدیث، اور فقہ جیسے مضامین میں اعلیٰ تعلیم یافتہ ہوگئے۔ جیسے جیسے اُن کی ظاہری تعلیم و تدریس بلندیاں چھونے لگی، اُن کی باطنی روحانی تکمیل شعور کی مزید بلندیوں پر پہنچ گئی۔
انہی صحابہ سے، تصوّف کا تصوّر اُمت مسلمہ کی عام عوام تک پہنچا۔ ان کی تعلیمات سادہ الفاظ میں وہی تھیں جو ہمارے سرکار حضرت بابا شاہ محمود یوسفیؒ “دل کی جِلہ، اور روح کی پرواز” کے طور پر وضع کی تھیں۔ راہِ طریقت وہی راستہ ہے جس پر چلتے ہوئے انسان روح کی اونچی پرواز تک پہنچتا ہے۔ اور جس طرح ہر پرندہ پرواز کرنے کے لِیے ایک جیسا راستہ اختیار نہیں کرتا، اسی طرح، دو صوفی بھی کوئی ایک راستہ کبھی بھی اختیار نہیں کرسکتے۔ یہ راستے اور سمتیں انفرادی ضروریات کے ساتھ ساتھ طاقت، کمزوریاں، اور راہِ طریقت کے رہنماوُں کی بنیاد پر تبدیل ہوں گی۔ جب تک کہ وہ اللہ تعالیٰ اور اس کے پیارے نبی حضرت محمدؐ کی جانب رہنمائی فرماتے ہیں۔ وہ سب کچھ ٹھیک ہے جس کا اختتام اچھا ہوتا ہے۔