تصوّف کے اہم ترین بنیادی اصول کیا ہیں؟

Last Updated July 7, 2025

اکثر حوالہ جات کہ مطابق، تصوف کے چار ستون ہیں: توبہ ، اخلاص ، ذکر، اور محبت۔ تاہم، سرکار یوسف شاہ باباؒ نے محض شیخ کے ساتھ مخلص محبت کرنے کی تعلیمات پر ہی توجہ دی۔ یہ عمل بذاتِ خود، دوسرے تمام ستونوں پر بھی توجہ مرکوز کر دیتا ہے۔ جب تک ایک مرید “مخلصانہ” طور پر اپنے شیخ سے محبت کرتا رہتا ہے، تو توبہ اور اللہ کی یاد و ذکر کے مراحل خود بخود ہونا شروع ہوجاتے ہیں۔ ہمیں یہ سمجھنے کی ضرورت ہے کہ ایک عام آدمی کے لِیے، توبہ ایک نہایت ہی عجیب تصوّر ہے۔ یہ تب تک شروع نہیں ہوگی جب تک کوئی شدید کڑی کشش نہ پیدا ہوجائے جو کہ ایک شخص کی توجہ ہمیشہ اپنے ربّ کی طرف رکھے۔ ربّ کو پانے کی حسرت کو بڑھاوا دینے کے لِیے، جن تمام چیزوں کی ضرورت ہے وہ مندرجہ ذیل ہیں

شیخ کی رغبت > جو محبت میں تبدیل ہوجاتی ہے > اور وہ پھر مزید ندامت اور مسلسل ذکر کا باعث بنتا ہے۔

This site is registered on wpml.org as a development site. Switch to a production site key to remove this banner.