1.0 Introduction
۱.۰ تعارف
For the Saints of the Yousufi Silsila, the Urs Celebration begins with the recitation of Darood-e-Taaj, Guldasta Shareef, Fatiha-e-Mubarakah, Salaam-un-Nabi, Esaal-e-Sawab. It ends with a devotional Mehfil-e-Sama. This video is a complete recording of such an occasion: Celebration of the Urs of a Revered Sufi Saint: Hazrat Khwaja Ghareeb Nawaz (ra), in the presence of Our Beloved Sheikh, Hazrat Baba Shah Mehmood Yousufi (ra).
یوسفی سلسلے کے بزرگوں کے ہاں عرس کی تقریب کا آغاز درودِ تاج، گلدستہ شریف، فاتحہ مبارکہ، سلام النبی اور ایصالِ ثواب سے ہوتا ہے اور اختتام ایک پُرکیف محفلِ سماع پر ہوتا ہے۔ یہ ویڈیو بھی ایسی ہی ایک تقریب کی مکمل ریکارڈنگ ہے جو حضرت خواجہ غریب نوازؒ کے عرس کی مناسبت سے، ہمارے محبوب شیخ حضرت بابا شاہ محمود یوسفیؒ کی موجودگی میں منائی گئی۔
2.0 Highlights
۲.۰ جھلکیاں
Hazrat Khwaja Ghareeb Nawaz (1142-1236)
Early Life
حضرت خواجہ غریب نوازؒ (۱۱۴۲–۱۲۳۶)
ابتدائی حالات
Hazrat Khwaja Ghareeb Nawaz (ra) was born in 1142 in Sanjar, Persia (modern-day Iran). His Birth Name was Moinuddin Hasan Chishti. Later, he became popularly known as Hazrat Khwaja Ghareeb Nawaz (ra), a revered Sufi Saint of the Chishtiyah Silsila, because of his devotion to the Needy (Ghareeb).
حضرت خواجہ غریب نوازؒ ۱۱۴۲ء میں سنجر، فارس (موجودہ ایران) میں پیدا ہوئے۔ آپ کا پیدائشی نام معین الدین حسن چشتی تھا، لیکن بعد میں آپ حضرت خواجہ غریب نوازؒ کے نام سے مشہور ہوئے۔ آپ کا تعلق سلسلۂ چشتیہ سے تھا اور آپ نے مساکین اور حاجت مندوں کے لیے بے لوث جذبۂ خدمت کی وجہ سے ’’غریب نواز‘‘ کا لقب پایا۔
Spiritual Journey
روحانی سفر
He traveled extensively throughout the Middle East and Central Asia, seeking spiritual knowledge and guidance. In Madina Munawara, Saudi Arabia, he met his spiritual mentor, Hazrat Khwaja Usman Harwani (ra) (incorrectly often known as Harooni), who guided his spiritual development and granted him Khilafat (Spiritual Successorship).
آپ نے مشرقِ وسطیٰ اور وسطی ایشیا کے مختلف علاقوں کا وَسِیع سفر کیا تاکہ روحانی علم اور رہنمائی حاصل کرسکیں۔ مدینہ منورہ میں آپ کی ملاقات حضرت خواجہ عثمان ہاروانیؒ (بسا اوقات غلطی سے ’’ہارونی‘‘ کہہ دیا جاتا ہے) سے ہوئی، جنہوں نے آپ کی روحانی تربیت کی اور آپ کو خلافت (روحانی جانشینی) عطا فرمائی۔
Migration to Hind
ہند کی جانب ہجرت
He arrived in Hind (current day India) in 1192, settling in Ajmer Shareef, Rajasthan, where he established a Sufi Lodge (Khanqah), which became a renowned center of spiritual learning and guidance.
آپ ۱۱۹۲ء میں برصغیر پاک و ہند (موجودہ ہندوستان) تشریف لائے اور اجمیر شریف (راجستھان) میں قیام فرمایا۔ یہاں آپ نے ایک خانقاہ قائم کی جو روحانی تربیت اور رہنمائی کا مشہور مرکز بن گئی۔
Legacy
وراثت
- He played a significant role in spreading Islam and the Sufi Spiritual Path (Tasawwuf) in the Indian Subcontinent and beyond.
- He was known for his extraordinary spirituality, love, compassion and generosity towards one and all.
- He attracted devotees (Mureedeen) from all walks of life, regardless of their societal status or religion.
- He lived an exemplary life of devotion to the needful, a legacy for his devotees and humanity at large.
- آپ نے برصغیر سمیت گرد و نواح میں اسلام اور روحانی تعلیمات (تصوف) کی ترویج میں اہم کردار ادا کیا۔
- آپ اپنی غیر معمولی روحانیت، محبت، شفقت اور سخاوت کی وجہ سے مشہور تھے۔
- آپ کے دربار میں ہر طبقے اور ہر مذہب سے تعلق رکھنے والے لوگ عقیدت کے ساتھ آتے تھے۔
- آپ نے حاجت مندوں کے ساتھ بے انتہا محبت اور خدمت کا عملی مظاہرہ کیا، جو آج بھی مریدین اور پوری انسانیت کے لیے مشعلِ راہ ہے۔
Timeless Teachings
ابدی تعلیمات
- Love and compassion: He stressed the need to cultivate love and compassion towards people and all creation, regardless of social status, religion or background.
- Self-purification: He advocated for the purification of the heart and soul through repentance, prayer, and self-reflection.
- Spiritual development: He guided Seekers on the path to spiritual growth, emphasizing the importance of humility, patience, and perseverance.
- Unity and Harmony: He promoted unity and harmony among people, encouraging them to look beyond their differences and focus on their shared humanity.
- محبت اور ہمدردی: آپ ہمیشہ تاکید فرماتے تھے کہ بغیر کسی مذہبی، سماجی یا نسلی امتیاز کے انسانوں اور تمام مخلوقات کے ساتھ محبت اور ہمدردی کا برتاؤ کریں۔
- تزکیۂ نفس: آپ دل و روح کی پاکیزگی پر زور دیتے، جس کا حصول توبہ، دعا اور خود احتسابی سے ممکن ہوتا ہے۔
- روحانی ارتقا: آپ طالبینِ راہِ حق کی راہنمائی فرماتے اور انہیں عاجزی، صبر اور ثابت قدمی اختیار کرنے کی تلقین کرتے تاکہ وہ روحانی ترقی حاصل کرسکیں۔
- اتحاد اور ہم آہنگی: آپ لوگوں کو نصیحت فرماتے کہ ظاہری اختلافات سے بالاتر ہوکر ایک دوسرے کے ساتھ اتحاد اور میل جول سے رہیں اور مشترکہ انسانیت پر توجہ دیں۔
Association with Hazrat Ameer Khusro
حضرت امیر خسروؒ سے نسبت
Although they never physically met, there is a great literary, musical and spiritual legacy of Hazrat Khwaja Ghareeb Nawaz (ra) along with Hazrat Ameer Khusro (ra). They made a great contribution to Indian classical music and literature, which continue to inspire and influence us today. Hazrat Ameer Khusro (ra) is known as the “Father of Qawwali Music,” which is the basis of Mehfil-e-Sama, celebrated and performed by Sufis and music enthusiasts around the world, especially in Pakistan and India.
اگرچہ ان کی بالمشافہ ملاقات نہیں ہوئی، تاہم حضرت خواجہ غریب نوازؒ اور حضرت امیر خسروؒ کا ایک عظیم ادبی، موسیقی اور روحانی ورثہ پایا جاتا ہے۔ انہوں نے ہندوستانی کلاسیکی موسیقی اور ادب میں بڑا حصہ ڈالا، جو آج تک ہمارے اندر روحانی تحریک اور اثر و رسوخ کا سبب ہے۔ حضرت امیر خسروؒ کو ’’قوالی‘‘ کے بانیِ اوّل کا درجہ حاصل ہے، جو محفلِ سماع کی بنیاد ہے اور آج پاکستان و ہندوستان سمیت دنیا کے کئی حصوں میں صوفیا اور موسیقی سے شغف رکھنے والوں میں مقبول ہے۔
Passing on to His Heavenly Abode (Wisaal)
وِصال
Hazrat Khwaja Ghareeb Nawaz (ra) left this world on March 16, 1236 (6th Rajab, 633 AH). His shrine, in Ajmer Shareef, is a sacred spiritual pilgrimage site, attracting millions of devotees from all over the world, especially at Urs time. They come seeking blessings, peace and spiritual enlightenment, inspired by the Saint’s timeless teachings and legacy. Hazrat Khawaja Ghareeb Nawaz (ra)’s message of love, compassion, and spiritual growth continues to resonate with people of all faiths and backgrounds.
حضرت خواجہ غریب نوازؒ کا وصال ۱۶ مارچ ۱۲۳۶ء (۶ رجب ۶۳۳ھ) کو ہوا۔ آپ کا مزار اجمیر شریف میں واقع ہے، جو ایک مقدس روحانی زیارت گاہ ہے۔ عرس کے موقع پر لاکھوں عقیدت مند دنیا بھر سے یہاں حاضر ہوتے ہیں تاکہ برکتیں اور روحانی سکون حاصل کریں اور آپ کی ابدی تعلیمات اور وراثت سے فیضیاب ہوں۔ حضرت خواجہ غریب نوازؒ کا آفاقی پیغام — محبت، ہمدردی اور روحانی نکھار — ہر مذہب اور طبقے سے تعلق رکھنے والے لوگوں کے دلوں پر دیرپا اثرات چھوڑتا ہے۔
3.0 Concluding Statement
۳.۰ اختتامی بیان
The Urs of Sufi saints like Hazrat Khwaja Ghareeb Nawaz (ra) serve as powerful reminders of their enduring legacy of love and spirituality. It is a joyous celebration, an opportunity to reconnect with the saints’ spiritual legacy, seeking blessings and spiritual renewal by embodying their values of love and compassion for all people and creation at large.
حضرت خواجہ غریب نوازؒ جیسے صوفی بزرگوں کے عُرس محبت اور روحانیت کے ابدی ورثے کی یاد دلاتے ہیں۔ یہ ایک پُر مسرت تقریب ہوتی ہے جس میں ہمیں ان بزرگوں کی روحانی وراثت سے جڑنے کا موقع ملتا ہے، ان کی رحمتوں اور برکتوں سے فیض پانے کا ذریعہ بنتا ہے اور دنیا و مخلوق کے لیے بے لوث محبت کا مظہر بننے کی توفیق حاصل ہوتی ہے۔
May we be granted the capability and the capacity to relive his Exemplary Life. Ameen Summa Ameen.
اللہ تعالیٰ ہمیں یہ صلاحیت اور ظرف عطا فرمائے کہ ہم ان کی مثالی زندگی کو پھر سے جی سکیں۔ آمین ثم آمین۔